پاکستان

فٹیف فیصلے کے بعد وزیر خارجہ حنا ربانی کھر کا بیان بھی سامنے آگیا، بڑا اعلان کر دیا

اس کامیابی کا کریڈٹ تمام سیاسی اداروں کو بھی جاتا ہے، ہم نے 2021 کے ایکشن پلان پر مہینوں میں کام مکمل کر کے ان کے ہاتھ میں دے دیا

فنانشل ایکشن ٹاسک فورس(فیٹف)کی گرے لسٹ سے پاکستان کے نکلنے پر وزیرمملکت برائے خارجہ حناربانی کھر کا بیان بھی سامنے آگیا اور بڑا اعلان کر دیا۔

تفصیلات کے مطابق فیٹف کا 2 روزہ اجلاس کے بعد باقاعدہ فیٹف نے پاکستان کو گرے لسٹ سے نکالنے کا اعلان کیا۔ فیٹف کی جانب سے پاکستان کو گرے لسٹ سے نکالے جانے کے بعد پیرس سے ویڈیو لنک پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے حنا ربانی کھر نے کہا کہ فیٹف نے پاکستان کی طرف سے منی لانڈرنگ اور ٹی ایف ایشوز پر کوششوں کو تسلیم کیا، یہ سب سیاسی اتفاق رائے کے بغیر ممکن نہیں تھا، ملک کی قیادت اور تمام اداروں کا شکریہ کہ انہوں نے اس میں بڑا کردار اداکیا۔ انہوں نے کہا کہ اس کامیابی کا کریڈٹ تمام سیاسی اداروں کو بھی جاتا ہے، ہم نے 2021 کے ایکشن پلان پر مہینوں میں کام مکمل کر کے ان کے ہاتھ میں دے دیا، تمام سیاسی جماعتوں کا اس کامیابی میں کردار رہا ہے۔ وزیرمملکت برائیخارجہ حناربانی کھر کا کہنا تھا کہ، بھارت نے مسلسل اس معاملے کو سیاسی شکل دینے کی کوشش کی لیکن وہ ناکام ہوگیا۔ اس کے علاوہ انہوں نے کہا کہ پاکستان ایشیا پیسفک گروپ کے ساتھ کام جاری رکھے گا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.