پاکستان

پاکستان نے کئی چیلنجز کا سامنا کیا اور ہر بار مضبوطی سے ابھر کر نکلا’ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ

آرمی چیف نے قومی سلامتی کودرپیش چیلنجزاورجوابی اقدامات پربات کی اور کہا کہ قومی مفادات کی حفاظت اور فروغ کیلئے قومی ہم آہنگی ناگزیر ہے

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ قومی مفادات کی حفاظت اور فروغ کے لیے قومی ہم آہنگی ناگزیر ، اور پاکستان نے کئی چیلنجز کا سامنا کیا اور ہر بار مضبوطی سے ابھر کر نکلا۔

تفصیلات کے مطابق پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر)کے مطابق آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ نے نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی کا دورہ کیا اور24 ویں قومی سلامتی ورکشاپ کے شرکا سے خطاب بھی کیا۔ آئی ایس پی آر نے بتایا کہ آرمی چیف نے قومی سلامتی کودرپیش چیلنجزاورجوابی اقدامات پربات کی اور کہا کہ قومی مفادات کی حفاظت اور فروغ کیلئے قومی ہم آہنگی ناگزیر ہے۔ ان کا کہنا تھاکہ پاکستان نے کئی چیلنجز کا سامنا کیا اور ہر بار مضبوطی سے ابھر کر نکلا، دہشت گردی کے خلاف جنگ قومی اتحاد و یگانگت سے کامیاب ہوئی۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.