پاکستان

پولیس اہلکار کو پی ٹی آئی کے رکن قومی اسمبلی کے گلے میں تختی ڈالنا مہنگا پڑ گیا

صالح محمد کی تصویر جاری کرنے کے معاملے کا نوٹس لیتے ہوئے معاملے میں ملوث اہلکاروں کوتا حکم ثانی معطل کردیا ہے

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی ) کے رکن قومی اسمبلی (ایم این اے) صالح محمد کے گلے میں تختی ڈال کر تصویر جاری کرنا پولیس اہلکار کو مہنگا پڑ گیا۔

تفصیلات کے مطابق ترجمان اسلام آباد پولیس کے مطابق آئی جی اکبر ناصر نے صالح محمد کی تصویر جاری کرنے کے معاملے کا نوٹس لیتے ہوئے معاملے میں ملوث اہلکاروں کوتا حکم ثانی معطل کردیا ہے۔ ترجمان کا کہنا ہے کہ آئی جی اسلام آباد نے ایس ایس پی آپریشنز کو معاملیکی انکوائری کا حکم دیا ہے۔

خیال رہے کہ گذشتہ روز عمران خان کی نااہلی کے فیصلے کے بعد الیکشن کمیشن کے باہر ایم این اے صالح محمد کیگن مینوں نے فائرنگ کی تھی جس کے بعد پولیس نے صالح محمد اور ان کے دو گن مینوں کو گرفتار کرلیا تھا۔ آج اسلام آباد کی مقامی عدالت نے صالح محمد اور ان کے گن مینوں کو جوڈیشل ریمانڈ پرجیل بھیج دیا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.