پاکستانفیچرڈ پوسٹ

توشہ خانہ ریفرنس میں الیکشن کمیشن فیصلے کے بعد سابق وزیراعظم عمران خان پر دکھوں کے پہاڑ ٹوٹ پڑے، اسلام آباد پولیس نے ایسا مقدمہ درج کر لیا کہ سب حیران ودنگ رہ گئے

گزشتہ روز لیگی رکن اسمبلی محسن شاہنواز رانجھا پر حملے کے معاملے میں محسن شاہنواز رانجھا کی مدعیت میں تھانہ سیکرٹریٹ میں مقدمہ درج کیا گیا ہے

توشہ خانہ ریفرنس میں الیکشن کمیشن فیصلے کے بعد سابق وزیراعظم عمران خان پر دکھوں کے پہاڑ ٹوٹ پڑے، اسلام آباد پولیس نے ایسا مقدمہ درج کر لیا کہ سب حیران ودنگ رہ گئے ۔

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں الیکشن کمیشن دفتر کے باہر گزشتہ روز لیگی رکن اسمبلی محسن شاہنواز رانجھا پر حملے کے معاملے میں محسن شاہنواز رانجھا کی مدعیت میں تھانہ سیکرٹریٹ میں مقدمہ درج کیا گیا ہے۔ مقدمے میں اعانت جرم کی دفعہ میں عمران خان بھی ملزم نامزد کیے گئے ہیں، مقدمے میں اقدام قتل سمیت 5 دفعات شامل ہیں۔ ایف آئی آر میں محسن شاہنواز رانجھا کا کہنا تھا کہ وہ توشہ خانہ کیس میں الیکشن کمیشن میں بطور مدعی پیش ہوئے، توشہ خانہ کیس میں فیصلہ عمران خان کے خلاف آیا، جیسے ہی الیکشن کمیشن سے باہر نکلا پی ٹی آئی قیادت کی ایما پر مجھ پہ قاتلانہ حملہ ہوا، میری گاڑی پر حملہ کیا گیا اور شیشے توڑ کر اندر گھسنے کی کوشش کی گئی۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.