پاکستانفیچرڈ پوسٹ

انتخابات کی کوئی امید نظر آ رہی ہے کہ نہیں؟ لانگ مارچ کی تاریخ کا اعلان کب ہوگا؟ چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے اعلان کر کے مخالفین کے چھکے چھڑوا دیئے

بیک ڈورچینل سے تو ہمیشہ بات چیت ہوتی رہتی ہے، سیاسی جماعتیں تو ہمیشہ بیک ڈور چینل سے مذاکرات کرتی رہتی ہیں

چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی)عمران خان کا کہنا ہے کہ مذاکرات کا کوئی نتیجہ نظر نہیں آرہا، آئندہ ہفتے لانگ مارچ کی تاریخ کا اعلان کردوں گا۔

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں سینیٹر اعظم سواتی کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کا کہنا تھا کہ بیک ڈورچینل سے تو ہمیشہ بات چیت ہوتی رہتی ہے، سیاسی جماعتیں تو ہمیشہ بیک ڈور چینل سے مذاکرات کرتی رہتی ہیں۔ عمران خان کا کہنا تھا کہ مجھے انتخابات کی کوئی امید نظر نہیں آرہی، جمعرات یا جمعے کو لانگ مارچ کی تاریخ کا اعلان کردوں گا، ہمیں مذاکرات کس چیز کے لیے کرنے ہیں، ہم انتخابات چاہتے ہیں، لانگ مارچ پرامن ہوگا، ہمارے لانگ مارچ میں لوگ انجوائے کریں گے،کوئی تشدد نہیں ہوگا۔

چیئرمین پی ٹی آئی کا کہنا تھا کہ جب سے یہ آئے ہیں تحریک انصاف کو کرش کرنے میں لگے ہیں ، پی ٹی آئی کے احتجاج کرنیوالے کارکنوں پر ظلم کیا گیا،جرائم پیشہ لوگوں کو ایک سازش کے تحت ہم پر مسلط کیا گیا ہے،کبھی سیاسی لوگوں پر ایسا ظلم نہیں دیکھا۔ ان کا کہنا تھا کہ اعظم سواتی کے ساتھ ہر فورم پر جائیں گے، اعظم سواتی کے گھر کسی وارنٹ کے بغیر داخل ہوئے، چادر اور چار دیواری کا احترام پامال کیا گیا ، جرم کیا تھا؟ بڑے آدمی پر تنقید کردی ، سب سے بڑی خوفناک بات یہ ہیکہ گرفتار کرنے والوں نے اعظم سواتی کو کسی اور کے حوالے کیا، چیف جسٹس ایف آئی اے والوں کو بلائیں اور پوچھیں اعظم سواتی کو کس کے حوالے کیا تھا جنہوں نے برہنہ کرکے ان پر تشدد کیا۔ سابق وزیراعظم کا کہنا تھا کہ مجھے پورا یقین ہے کہ یہ الیکشن نہیں کرائیں گے، اگریہ مجھے پکڑلیں گے توکیا لانگ مارچ نہیں ہوگا،کیا لوگ نہیں نکلیں گے، کیا یہ چاہتے ہیں کہ منظم طور پر احتجاج نہ ہو ، یا یہ چاہتے ہیں کہ پاکستان سری لنکا کی طرح ہوجائے، منظم احتجاج روکا گیا توملک بند ہوجائیگا، یہ لوگ فیصلہ کرلیں کہ کیا چاہتے ہیں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.