پاکستان

توشہ خانہ کیس کا تفصیلی فیصلہ، الیکشن کمیشن کے ممبر پنجاب نے بھی دستخط کر دیئے

الیکشن کمیشن کے ممبر پنجاب بابر حسن بھروانہ اور ان کی اہلیہ ڈینگی کے باعث علیل ' الیکشن کمیشن کی خصوصی ٹیم نے جھنگ جا کر دستخط کروائے

الیکشن کمیشن کے ممبر پنجاب بابرحسن بھروانہ نے توشہ خانہ کیس کے تفصیلی فیصلے پر دستخط کر دیئے ، جب فیصلہ اس وقت وہ دستیاب نہیں تھے انہوں نے آج دستخط کیے۔

تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن نے توشہ خانہ ریفرنس میں عمران خان کو نا اہل اور کرپٹ پریکٹس کا مرتکب قرار دیا۔ الیکشن کمیشن کی جانب سے توشہ خانہ کیس کا تفصیلی فیصلہ نہیں جاری کیا گیا۔ ذرائع کے مطابق الیکشن کمیشن کے ممبر پنجاب بابر حسن بھروانہ نے تفصیلی فیصلے پر دستخط کردیے اور انہوں نے آج دستخط کیے۔ ذرائع الیکشن کمیشن نے بتایا کہ ممبر پنجاب بابر حسن بھروانہ اور ان کی اہلیہ ڈینگی کے باعث علیل ہیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ الیکشن کمیشن کی خصوصی ٹیم نے جھنگ جا کر ممبر پنجاب سے دستخط کروائے جس کے بعد کل توشہ خانہ ریفرنس کا تفصیلی فیصلہ جاری کرنے کا امکان ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.