پاکستانفیچرڈ پوسٹ

لاہور میں کروڑوں روپے مالیت کی گندم پڑے پڑے خراب ‘ کیڑے پڑنے والی گندم پنجاب سستا آٹا سکیم میں استعمال ہونے کے انکشاف نے سب کے رونگٹے کھڑے کر دیئے

خراب ہونے والی گندم جس میں کیڑے پڑ چکے ہیں،پنجاب سستا آٹا اسکیم میں بھی استعمال کی جارہی ہے

لاہور میں کروڑوں مالیت کی گندم پڑے پڑے خراب ‘ کیڑے پڑنے والی گندم پنجاب سستا آٹا سکیم میں استعمال ہونے کے انکشاف نے سب کے رونگٹے کھڑے کر دیئے ۔

تفصیلات کے مطابق صوبائی دارالحکومت میں کروڑوں روپے مالیت کی گندم خراب ہوگئی ہے اور اسٹور میں موجود گندم کو کیڑے لگ گئے ہیں۔ ذرائع نے بتایا ہے کہ خراب ہونے والی گندم جس میں کیڑے پڑ چکے ہیں،پنجاب سستا آٹا اسکیم میں بھی استعمال کی جارہی ہے۔ واضح رہے کہ 20 اکتوبر کو وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الٰہی نے وزیراعظم شہبازشریف کو خط لکھا جس میں وفاقی حکومت سے پنجاب کو 10 لاکھ ٹن گندم فراہمی کا مطالبہ کیا گیا تھا۔ وزیراعلیٰ نے اپنے خط میں لکھا کہ پنجاب کو 3 لاکھ میٹرک ٹن گندم فوری فراہم کی جائے اور باقی 7 لاکھ ٹن گندم بھی مرحلہ وار فراہم کی جائے۔ خط میں مطالبہ کیا گیا کہ اس حوالے سے وزرات نیشنل فوڈ سکیورٹی اور پاسکو کو ہدایات جاری کی جائیں اور پنجاب میں گندم کی فراہمی کیلئے فوری اقدامات اٹھائے جائیں۔

مسلم لیگ ق کے رہنما مونس الٰہی نے بھی گندم کے معاملے پر وفاق کو خط لکھے جانے کی تصدیق کی اور کہا کہ شہبازشریف کی قیادت میں وفاقی حکومت پنجاب کے لوگوں پرظلم کر رہی ہے۔وفاقی حکومت نے ہمیں گندم میں اپنا حصہ دینے سے انکار کیا اور ہمیں گندم درآمد کرنے کی اجازت بھی نہیں دے رہے۔سابق وزیر کا کہنا تھا کہ پنجاب میں گندم کا بحران پیدا ہو رہا ہے،امید ہے وفاق کو وزیراعلی پنجاب کے خط سے بہتراحساس ہوگا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.