پاکستان

پی آئی اے سمیت تمام پاکستانی ایئر لائنز کی یورپ بحالی کا معاملہ، اہم پیشرفت سامنے آگئی

میٹنگ کے بعد2023ء کی پہلی سہ ماہی میں یورپی کمیشن ٹیم کا دورہ پاکستان ہوگا، دورہ پاکستانی ائیر لائن کے لیے پروازیں شروع کرنے کیلئے ایک شرط ہے

پی آئی اے سمیت تمام پاکستانی ائیر لائنز کی یورپ میں بحالی کے معاملے میں اہم پیشرفت سامنے آئی ہے کیونکہ یورپی ایوی ایشن نے سی اے اے حکام کو طلب کرلیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق ذرائع کا کہنا ہے کہ یورپی کمیشن اور یورپی ایوی ایشن سیفٹی ایجنسی ایاسا نے سی اے اے حکام کو طلب کرلیا جس کے بعد پاکستان سول ایوی ایشن کی ٹیم برسلز روانہ ہوگئی۔ ذرائع کے مطابق میٹنگ کے بعد 2023 کی پہلی سہ ماہی میں یورپی کمیشن ٹیم کا دورہ پاکستان ہوگا، دورہ پاکستانی ائیر لائن کے لیے یورپی کمیشن کے لیے پروازیں شروع کرنے کے لیے ایک شرط ہے۔

حکام کے مطابق لائسنسنگ، سائٹ اور رجسٹریشن کے معاملات پر پیشرفت سے متعلق سی اے اے وفد یورپی حکام کو بریفنگ دے گا۔ یورپی کمیشن اور ایاسا حکام سی اے اے وفد سے ملاقات میں مطمئن ہونے پر پاکستان آن سائٹ دورہ کرکے اقدامات کا جائزہ لیں گے، مطمئن ہونے پر یورپی ملکوں میں پی آئی اے کی پروازیں بحال ہوجائیں گی۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.