پاکستان

ارشد شریف کا پوسٹ مارٹم مکمل، میت پاکستان منتقلی کی تیاریاں شروع

ارشد شریف کا جسد خاکی منگل کو پاکستان لایا جائیگا'ارشد شریف مرحوم کی تدفین جمعرات کو ایچ 11 قبرستان اسلام آباد میں ہو گی: اہلخانہ

سینئر صحافی ارشد شریف کا کینیا میں پوسٹ مارٹم مکمل کرلیا گیا جس کے بعد ان کی میت پاکستان منتقلی کی تیاریاں شروع کر دی ہے اور بہت جلد میت پاکستان پہنچ جائیگی۔

تفصیلات کے مطابق مقتول ارشد شریف کا پوسٹ مارٹم نیروبی میں ہوا۔ سفارتی ذرائع نے بتایا کہ مقتول صحافی کی میت کی پاکستان منتقلی کی تیاریاں شروع کردی ہیں اور میت جلد سے جلد اسلام آباد پہنچانے کی کوشش کی جارہی ہے۔ دوسری جانب اہلخانہ کا کہنا ہے کہ ارشد شریف کا جسد خاکی منگل کو پاکستان لایا جائے گا۔ اہلخانہ کے مطابق ارشد شریف مرحوم کی تدفین جمعرات کو ایچ 11 قبرستان اسلام آباد میں ہو گی۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.