پاکستان

ارشد شریف کا قتل، کینیا کی میڈیا نے گاڑی کی تصاویر جاری کر دی

پولیس آفیسرز نے کار نہ رکنے پرفائرنگ کی اور کارپرفائر کی گئی 9گولیوں میں سے ایک ارشد شریف کے سر میں لگی

کینیا میں قتل ہونے والے پاکستان کے سینئر صحافی ارشد شریف کی گاڑی کی تصاویر مقامی میڈیا نے جاری کردیں’ جسے دیکھ کر سب حیران و پریشان ہو گئے ۔

تفصیلات کے مطابق سینئر صحافی اور اینکر ارشد شریف کو کینیا میں قتل کردیا گیا اور اس حوالے مقامی پولیس نے بتایا کہ ارشدشریف کی گاڑی ان کا بھائی چلا رہاتھا، مگادی ہائی وے پرپولیس نے چھوٹے پتھر رکھ کر روڈبلاک کیا تھا، ارشد شریف کی کار روڈ بلاک کے باوجود نہیں رکی۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ پولیس آفیسرز نے کار نہ رکنے پرفائرنگ کی اور گاڑی پر 9 گولیاں فائر کی گئیں اور کارپرفائر کی گئی 9گولیوں میں سے ایک ارشد شریف کے سر میں لگی اور وہ انتقال کرگئے۔ کینیا کی نیشنل پولیس فورس نے واقعے پر افسوس کا اظہار کیا اور ارشدشریف کی فیملی سے تعزیت بھی کی۔ مقامی میڈیا نے سینئر صحافی ارشد شریف کی گاڑی کی تصاویر جاری کردی ہیں۔ مقامی میڈیا رپورٹس کے مطابق ارشد شریف کی گاڑی مقامی پولیس اسٹیشن میں کھڑی ہے اور گاڑی پر 6 واضح گولیوں کے نشانات ہیں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.