پاکستان

ارشد شریف واقعے کی مکمل تحقیقات ہونی چاہیے، ڈی جی آئی ایس پی آر بابر افتخار بھی بول پڑے

تحقیقات اس بات کی بھی ہونی چاہیے کہ ارشد شریف کو جانا کیوں پڑا، اس افسوسناک واقعے کے تمام عوامل کو دیکھنے کی ضرورت ہے

ڈی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل بابر افتخار کا کہنا ہے کہ ارشد شریف واقعے کی مکمل تحقیقات ہونی چاہیے، تحقیقات اس بات کی بھی ہونی چاہیے کہ ارشد شریف کو جانا کیوں پڑا۔

تفصیلات کے مطابق ڈی جی آئی ایس پی آر بابر افتخار کا کہنا تھا کہ ارشد شریف واقعے کی مکمل تحقیقات کرائی جائیں، حکومت سے درخواست کی ہے کہ اعلی سطح کی تحقیقات کی جائے، وزیراعظم پاکستان نے کینیا کے صدر سے بھی اس واقعے پر رابطہ کیا ہے۔ ڈی جی آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ حکومت پاکستان کی جانب سے افسوسناک واقعے کی مکمل تحقیقات کا کہا گیا ہے، تحقیقات اس بات کی بھی ہونی چاہیے کہ ارشد شریف کو جانا کیوں پڑا، اس افسوسناک واقعے کے تمام عوامل کو دیکھنے کی ضرورت ہے،کینیا کی پولیس نے غلطی کو تسلیم کیا ہے لیکن بہت سارے سوالات اٹھتے ہیں۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ ارشد شریف پروفیشنل صحافی تھے، بغیر ثبوت الزام تراشی کرنے والوں کے خلاف پوری قانونی کارروائی کی جائے، دیکھناہیکہ اس واقعیکوبنیاد بنا کرکون فائدہ اٹھا رہا ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.