پاکستان

ارشد شریف کی موت کی تحقیقات کیلئے قائم تحقیقاتی کمیٹی کینیا روانہ

تحقیقاتی کمیٹی کے ارکان کینیا میں ارشد شریف کی موت کی تحقیقات کریں گے، کینیا میں پاکستانی ہائی کمیشن کمیٹی ممبران کی معاونت کرے گا

سینئر صحافی ارشد شریف کی موت کی تحقیقات کے معاملے پر قائم تحقیقاتی کمیٹی کے ارکان کینیا روانہ ہو گئے ہیں ، کمیٹی کے ارکان کینیا پہنچ کر تمام صورتحال کا جائزہ لیں گے ۔

تفصیلات کے مطابق ذرائع کا کہنا تھا کہ تحقیقاتی کمیٹی میں ڈائریکٹر ایف آئی اے اطہر وحید اور ڈپٹی ڈائریکٹر آئی بی عمر شاہد شامل ہیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ تحقیقاتی کمیٹی کے ارکان کینیا میں ارشد شریف کی موت کی تحقیقات کریں گے، کینیا میں پاکستانی ہائی کمیشن کمیٹی ممبران کی معاونت کرے گا۔ خیال رہے کہ وزارت داخلہ نے ارشد شریف کے واقعیکی تحقیقات کے لیے کمیٹی قائم کی تھی۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.