پاکستان

ملک میں سونے کی قیمت میں حیران کن اضافہ

ملک میں آج سونے کی فی تولہ قیمت میں 1800 روپے اضافہ کے بعد نئی قیمت 1لاکھ 50 ہزار 200 روپے تک پہنچ گئی ہے ۔

ملک میں سونے کی قیمت میں حیران کن اضافہ ‘ نئی قیمت سامنے آنے کے بعد ایک بار پھر سونے کی قیمتوں کو پر لگ گئے ہیں اور وہ آسمان سے باتیں کرنے لگی ہیں۔

تفصیلات کے مطابق سندھ صرافہ بازار جیولرز ایسوسی ایشن کا کہنا تھا کہ 1800 روپے اضافے کے بعد ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت 1 لاکھ 50 ہزار 200 روپے ہے۔ 10 گرام سونے کی قیمت 1542 روپے اضافے سے ایک لاکھ 28 ہزار 772 روپے ہے۔ سندھ صرافہ بازار جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق عالمی بازار میں سونے کا بھاؤ 24 ڈالر اضافے سے 1668 ڈالر فی اونس ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.