پاکستان

پی ٹی آئی لانگ مارچ، سندھ پولیس کے مزید ہزاروں اہلکار اسلام آباد جانے کیلئے تیار

رزاق آباد پولیس ٹریننگ سینٹر میں زیرتربیت 1000 پولیس جوان تیار ہیں اور انہیں ٹریننگ سینٹر کے گراؤنڈ میں جمع ہونے کا حکم دیا گیا ہے

پاکستان تحریک انصاف کے لانگ لانگ مارچ کیلئے سندھ سے پولیس کی مزید ایک ہزار اہلکاروں کی نفری تیار کرلی گئی یہ نفری اسلام آباد جانے کے لئے تیار ہے۔

تفصیلات کے مطابق رزاق آباد پولیس ٹریننگ سینٹر میں زیرتربیت 1000 پولیس جوان تیار ہیں اور انہیں ٹریننگ سینٹر کے گراؤنڈ میں جمع ہونے کا حکم دیا گیا ہے۔ اہلکاروں کو کسی بھی وقت ٹرین کے ذریعے اسلام روانہ کر دیا جائے گا۔ پولیس ذرائع نے بتایاکہ جو جس حالت میں اسی حالت میں گراؤنڈ میں جمع ہونے کا حکم دے دیا گیا ہے۔ خیال رہے کہ اس سے قبل بھی سینکڑوں اہلکار اسلام آباد پہنچ چکے ہیں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.