پاکستان

سپریم کورٹ میں شہباز گل پر مبینہ جسمانی تشدد کیخلاف درخواست سماعت کیلئے مقرر

جسٹس اعجاز الاحسن کی سربراہی میں تین رکنی بینچ کل کیس کی سماعت کریگا' جسٹس مظاہر علی اکبر نقوی اور جسٹس جمال خان مندوخیل بینچ کا حصہ ہونگے

سپریم کورٹ آف پاکستان میں پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شہباز گل پر مبینہ جسمانی تشدد اور ریمانڈ کے خلاف درخواست سماعت کیلے مقرر کردی گئی۔

تفصیلات کے مطابق جسٹس اعجاز الاحسن کی سربراہی میں تین رکنی بینچ کل کیس کی سماعت کرے گا۔ جسٹس مظاہر علی اکبر نقوی اور جسٹس جمال خان مندوخیل بینچ کا حصہ ہوں گے۔ ایڈووکیٹ جنرل اسلام آباد اور تفتیشی افسر سمیت دیگر فریقین کو نوٹس جاری کردیے گئے ہیں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.