پاکستانفیچرڈ پوسٹ

وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار اور فارماسیوٹیکل کمپنیوں کے درمیان مذاکرات کامیاب، بخار کی 500 ملی گرام کی گولی کی قیمت میں حیران کن کمی کا اعلان کر دیا

فارماسیوٹیکل کمپنیوں نے بخار کی500 ملی گرام کی گولی کی قیمت کم کرکے2روپے35 پیسے کرنے پر اتفاق کرلیا

وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار اور فارماسیوٹیکل کمپنیوں کے درمیان مذاکرات کامیاب، بخار کی 500 ملی گرام کی گولی کی قیمت میں حیران کن کمی کا اعلان کر دیا۔

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی فارماسیوٹیکل کمپنیوں کے سربراہان سے ملاقات ہوئی جس میں بخار کی گولی کی قیمت کا جائزہ لیا گیا۔ وزارت خزانہ کے مطابق فارماسیوٹیکل کمپنیوں نے بخار کی500 ملی گرام کی گولی کی قیمت کم کرکے2روپے35پیسے کرنے پر اتفاق کیا ہے۔ وزارت خزانہ کا کہنا ہے کہ فارماسیوٹیکل کمپنیوں سے طے ہوا ہے کہ بخار کے سیرپ کی قیمت 117 روپے60 پیسے فی بوتل ہوگی۔ وزارت خزانہ کے مطابق فارماسیوٹیکل کمپنیوں نے بخار کی ادویات کی تیاری شروع کردی ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.