پاکستانفیچرڈ پوسٹ

وفاق میں ن لیگ اور پنجاب میں پی ٹی آئی کا راج، فرح گوگی کیخلاف کرپشن کیسز میں نیا موڑ، اینٹی کرپشن پنجاب نے خاتون اوّل کی دوست کو کلین چٹ کس کے کہنے پر دی؟ بڑی خبر آگئی

فرحت شہزادی اوران کی والدہ کیخلاف اینٹی کرپشن نے مقدمہ خارج کردیاہے اور دونوں سے متعلقہ کیس کی مزیدتفتیش درکار نہیں: اینٹی کرپشن

وفاق میں ن لیگ اور پنجاب میں پی ٹی آئی کا راج، فرح گوگی کیخلاف کرپشن کیسز میں نیا موڑ، اینٹی کرپشن پنجاب نے خاتون اوّل کی دوست کو کلین چٹ کس کے کہنے پر دی؟ بڑی خبر آگئی ۔

تفصیلات کے مطابق اینٹی کرپشن پنجاب نے لاہور ہائیکورٹ میں جمع رپورٹ میں سابق خاتون اوّل بشریٰ بی بی کی دوست فرح گوگی اور ان کی والدہ کو کرپشن کیس میں کلین چٹ دے دی۔ لاہورہائیکورٹ کے جسٹس فیصل زمان نے فرح خان اوران کی والدہ پراینٹی کرپشن کے مقدمے کے خلاف دائر درخواست پر سماعت کی۔ محکمہ اینٹی کرپشن پنجاب نے ہائیکورٹ میں داخل کرائی گئی رپورٹ میں بتایا کہ فرحت شہزادی اوران کی والدہ کیخلاف اینٹی کرپشن نے مقدمہ خارج کردیاہے اور دونوں سے متعلقہ کیس کی مزیدتفتیش درکار نہیں۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ فرحت شہزادی پر میرٹ سے ہٹ کر، اثرورسوخ استعمال کرتے ہوئے زمین خریدنے کا الزام تھا تاہم فرحت شہزادی کی وجہ سے قومی خزانے کوکوئی نقصان نہیں پہنچا۔ لاہور ہائی کورٹ نے اینٹی کرپشن پنجاب کی رپورٹ کی بنیاد پر درخواست غیر مؤثر قرار دے کر نمٹادی۔ فرح خان کے خلاف فیصل آباد میں غیر قانونی طور پر 10 ایکڑ زمین الاٹ کرانیکا الزام تھا، زمین الاٹ کرانے کیلئے فرح خان اور ان کی والدہ کے نام پر کمپنی بنانے کا الزام تھا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.