پاکستانفیچرڈ پوسٹ

سابق وزیراعظم عمران خان کا لانگ مارچ کا اعلان، وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الٰہی عہدہ بچائیں گے یا سربراہ پی ٹی آئی کا ساتھ دیں گے؟ اندر کی بات سامنے آگئی

ملاقات میں لانگ مارچ سے متعلق امور پر مشاورت کی گئی اور چوہدری پرویز الٰہی نے لانگ مارچ کی بھرپور حمایت کی یقین دہانی کرائی

سابق وزیراعظم عمران خان کا لانگ مارچ کا اعلان، وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الٰہی عہدہ بچائیں گے یا سربراہ پی ٹی آئی کا ساتھ دیں گے؟ اندر کی بات سامنے آگئی ۔

تفصیلات کے مطابق ذرائع کا کہنا ہے کہ ملاقات میں لانگ مارچ سے متعلق امور پر مشاورت کی گئی اور چوہدری پرویز الٰہی نے لانگ مارچ کی بھرپور حمایت کی یقین دہانی کرائی۔ ملاقات میں احساس راشن پروگرام اورعوام کو ریلیف دینے کے پروگرامز پر بھی گفتگو کی گئی۔ اس موقع پر عمران خان کا کہنا تھاکہ حکومت کو ارشد شریف کیس سے متعلق ذمہ داریاں پوری کرنی چاہیے، موجودہ وفاقی حکومت ہر محاذ پر ناکام ہوچکی ہے، عوام کا جوش وخروش بتارہا ہے کہ لانگ مارچ نئی تاریخ رقم کرے گا۔ اس موقع پر وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھاکہ پاکستان کے عوام عمران خان کے ساتھ ہیں، لانگ مارچ امپورٹڈ حکومت کو بہالے جائے گا اور لانگ مارچ کو مکمل سپورٹ کریں گے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.