پاکستان

مسجد نبویۖ میں ہنگامہ آرائی کے جرم میں قید تمام پاکستانیوں کی رہائی کا حکم

سعودی ولی عہد نے مسجد نبویۖ میں ہنگامہ آرائی کے جرم میں قید تمام پاکستانیوں کی رہائی کا حکم وزیراعظم پاکستان شہباز شریف کی درخواست پر دیا

سعودی عرب کے وزیراعظم و ولی عہد محمد بن سلمان نے وزیراعظم پاکستان شہباز شریف کی درخواست پر مسجد نبویۖ میں ہنگامہ آرائی کے جرم میں قید تمام پاکستانیوں کی رہائی کا حکم دے دیا۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم نے سعودی ولی عہد سے واقعے پرگرفتار پاکستانیوں کی رہائی اور درگزر سے کام لینے کی درخواست کی تھی۔ سعودی ولی عہد نے مسجد نبویۖ میں ہنگامہ آرائی میں قید تمام پاکستانیوں کی رہائی کا حکم دے دیا۔ اس پر وزیراعظم نے سعودی ولی عہد سے اظہار تشکر کیا اور کہا کہ اللہ تعالی آپ کو اس کا اجر عطا فرمائے۔ خیال رہے کہ مدینہ منورہ کی عدالت نے 3 پاکستانیوں کو 8 سال اور 3 کو 6 سال قید کی سزا سنائی تھی۔ خواجہ لقمان، محمد افضل، غلام محمد کو 8 سال قید کی سزا سنائی گئی تھی جبکہ انس، ارشد اور محمد سلیم کو 6 سال قید کی سزا سنائی گئی۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.