پاکستان

سینئر صحافی ارشد شریف کی موت، کینیا پولیس کا مؤقف تبدیل، حیران کن دعویٰ سامنے آگیا

ارشد شریف کی گاڑی روکنے والے اہلکاروں پر پہلے فائرنگ کی گئی جس سے ایک کانسٹیبل زخمی جبکہ جوابی فائرنگ میں ارشد شریف کی موت ہوئی

سینئر صحافی ارشد شریف کی موت کا معاملہ الجھتا ہی جا رہا ہے ، کینیا پولیس نے اچانک اپنا مؤقف تبدیل کرتے ہوئے حیران کن اور چونکا دینے والا دعویٰ کر دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق کینیا پولیس کی پہلی رپورٹ میں کہا گیا تھا کہ ارشد شریف کی کار نہ روکے جانے پرفائرنگ کی گئی تھی۔ کینین میڈیا کے مطابق واقعے کے دن ارشد شریف اور خرم احمد نے نیروبی سے کچھ دور کاموکورو میں واقع انٹرٹینمنٹ کمپلیکس میں وقت گزارا تھا، کمپلیکس میں شوٹنگ رینج نشانہ بازی کے شوقین افراد میں مقبول ہے۔ پولیس کے مطابق گاڑی چلانے والے ڈرائیور خرم احمد نے 26 کلومیٹر دورٹنگا میں مقیم پاکستانی نقاراحمد کو فون کیا، نقار احمد نے خرم احمد کو گاڑی اپنے گھرکی طرف لانے کا کہا، جب گاڑی نقاراحمد کے گھرپہنچی اس وقت تک ارشد شریف انتقال کرچکے تھے۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق جس کارکی چوری کی اطلاع پرروڈ بلاک کیا گیا وہ اور ارشد شریف کی کار کی کمپنی مختلف تھی۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.