پاکستان

فیصل واوڈا کو سچ بولنا مہنگا پڑ گیا، پارٹی کی جانب سے شوکاز نوٹس اور رکنیت معطل کا حکم

فیصل واوڈا کا بیان پارٹی پالیسی اور خیالات کی عکاسی نہیں کرتا ' انہوں نے حکومت کی ایما پر لانگ مارچ کو نقصان پہچانے کی کوشش کی ہے

پاکستان تحریک انصاف کے رہنماء فیصل واوڈا کو سچ بولنا مہنگا پڑ گیا ، سچ بولنے پر ان کو پارٹی کی جانب سے شوکاز نوٹس جاری کیا گیا اور ان کی پارٹی رکنیت بھی معطل کر دی گئی۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف سندھ کے صدر علی حیدر زیدی نے اپنی جماعت کے رکن سینیٹر فیصل واوڈا کو شو کاز نوٹس جاری کر دیا ہے۔ نوٹس میں کہا گیا ہے کہ جواب دینے تک ان کی پارٹی رکنیت معطل کی جا رہی ہے اور تب تک وہ میڈیا میں پارٹی کی نمائندگی نہیں کر سکتے۔ تحریک انصاف کے جنرل سیکرٹری اسد عمر نے فیصل واوڈا کی پریس کانفرنس پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ فیصل واوڈا کا بیان پارٹی پالیسی اور خیالات کی عکاسی نہیں کرتا ہے۔ تحریک انصاف کے جنرل سیکریٹری اسد عمر نے فیصل واوڈا کی پریس کانفرنس پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ فیصل واوڈا کا بیان پارٹی پالیسی اور خیالات کی عکاسی نہیں کرتا ہے۔ انھوں نے کہا کہ تحریک انصاف کے سندھ کے صدر کو چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کی ہدایات پر فیصل واوڈا کو پارٹی پالیسی کی خلاف ورزی کرنے پر شوکاز نوٹس بھیجنے کا کہا گیا ہے۔

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما علی زیدی نے اسلام آباد کے پریس کلب میں منعقدہ فیصل ووڈا کی پریس کانفرس پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ فیصل واوڈا نے حکومت کی ایما پر لانگ مارچ کو نقصان پہچانے کی کوشش کی ہے۔ علی زیدی نے کہا کہ سرکاری ٹی وی چینل پی ٹی وی تک نے اس پریس کانفرنس کو لائیو دکھایا ہے جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ حکومت نے انھیں لانچ کیا ہے۔ ان کے مطابق لانگ مارچ کے خطرات سے متعلق فیصل واوڈا کی پیش گوئیوں میں کوئی معقولیت نہیں ہے کیونکہ عمران خان پہلے ہی لانگ مارچ کو پرامن رکھنے سے متعلق ہدایات دے چکے ہیں۔ تو کیا ایسے میں اس پریس کانفرس کی کوئی حیثیت رہ جاتی ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.