پاکستان

سینئر صحافی ارشد شریف کی غائبانہ نماز جنازہ میں عمران خان کی شرکت

غائبانہ نماز جنازہ میں اسد عمر ، شاہ محمود قریشی، شہباز گل، حماد اظہر، عمر ایوب، میاں اسلم اقبال، عامر ڈوگر اور شوکت بھٹی بھی شریک ہوئے

ایوان وزیر اعلیٰ پنجاب میں سینئر صحافی ارشد شریف کی غائبانہ نماز جنازہ ہوئی جس میں چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی)عمران خان بھی شریک ہوئے۔

تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان کے علاوہ غائبانہ نماز جنازہ میں اسد عمر ، شاہ محمود قریشی، شہباز گل، حماد اظہر، عمر ایوب، میاں اسلم اقبال، عامر ڈوگر اور شوکت بھٹی بھی شریک ہوئے۔ یاد رہے کہ سینئر صحافی ارشد شریف کو چند روز قبل کینیا میں فائرنگ کر کے قتل کر دیا گیا تھا، ان کا جسد خاکی گزشتہ روز کینیا سے پاکستان پہنچا تھا۔ آج ارشد شریف کی نماز جنازہ فیصل مسجد اسلام آباد میں ادا کی گئی جس میں سماجی و سیاسی شخصیات، صحافیوں اور سمیت شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی، بعد ازاں ارشد شریف کی تدفین ایچ الیون قبرستان میں تدفین کردی گئی۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.