پاکستان

کیا فوج کی بہتری عمران خان کی تنقید کو فالو کرنے سے ہوگئی؟ اسد عمر نے نئی منطق اپنا لی

عمران خان کی نظر میں ملک کا سب سے بڑا مسئلہ اپوزیشن تھی ، اسد عمر نے ردعمل دیا کہ عمران خان کو اپوزیشن سے نہیں کرپشن سے مسئلہ ہے

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی)کے رہنماء اسد عمر نے کہا ہے کہ عمران خان جو تنقید کرتے ہیں اس کو فالو کیا جائے تو فوج کی بہتری ہوسکتی ہے۔

تفصیلات کے مطابق سابق وفاقی وزیر اسد عمر کا کہنا تھا کہ شاید دونوں طرف سے سوچنے کی ضرورت ہے ،اس میں کوئی دو رائے نہیں کہ آپ سیاسی نظام میں بہت زیادہ اثر رسوخ رکھتے ہیں، کیا آپ کو کردار ادا کرنیکا کہنا غیر آئینی ہے ؟ اسد عمر کا کہنا تھا کہ بند کمروں میں ہونے والی کوئی بات ایسی نہیں جو عمران خان جلسوں میں نہ کرتے ہوں ۔ ڈی جی آئی ایس آئی کے اس بیان پر کہ عمران خان کی نظر میں ملک کا سب سے بڑا مسئلہ اپوزیشن تھی ، اسد عمر نے ردعمل دیا کہ عمران خان کو اپوزیشن سے نہیں کرپشن سے مسئلہ ہے ، ان کی نظر میں کرپشن پر قابونہ پایا جائے تو ملک ترقی نہیں کرتے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.