پاکستانفیچرڈ پوسٹ

سینئر صحافی و اینکر ارشد شریف کی پوسٹ مارٹم کی ابتدائی رپورٹ تیار، گولیاں لگنے سے کتنی دیر بعد موت ہوئی؟ رپورٹ میں حیران کر دینے والی تفصیل آگئی

پوسٹ مارٹم پمز اسپتال کے 8 رکنی میڈیکل بورڈ نے کیا، جس کی ابتدائی رپورٹ کے مطابق مرحوم کی لاش کا اندرونی و بیرونی تفصیلی معائنہ کیا گیا

سینئر صحافی و اینکر ارشد شریف کی پوسٹ مارٹم کی ابتدائی رپورٹ تیار، گولیاں لگنے سے کتنی دیر بعد موت ہوئی؟ رپورٹ میں حیران کر دینے والی تفصیل آگئی ۔

تفصیلات کے مطابق سینئر صحافی و اینکر پرسن ارشد شریف کا پوسٹ مارٹم پمز اسپتال کے 8 رکنی میڈیکل بورڈ نے کیا، جس کی ابتدائی رپورٹ کے مطابق مرحوم کی لاش کا اندرونی و بیرونی تفصیلی معائنہ کیا گیا۔ ابتدائی رپورٹ کے مطابق ارشد شریف کی موت سر اور دائیں پھیپھڑے پر گولیاں لگنے سے ہوئی۔ ابتدائی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ارشد شریف کی موت گولیاں لگنے کے تقریبا آدھے گھنٹے بعد ہوئی،ارشد شریف کے دل، گردے پھیپھڑے،معدے سے نمونے سائنس لیب بھجوائے گئے۔ فرانزک کے بعد پوسٹ مارٹم کی حتمی رپورٹ تیار کی جائے گی۔ یاد رہے کہ سینئر صحافی ارشد شریف کو چند روز قبل کینیا میں فائرنگ کر کے قتل کر دیا گیا تھا، ان کا جسد خاکی گزشتہ روز کینیا سے پاکستان پہنچا تھا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.