پاکستانفیچرڈ پوسٹ

ملک میں سیلاب کی تباہ کاریوں سے معیشت کو کتنے ارب ڈالر کا نقصان ہوا؟ چونکا دینے والی رپورٹ سامنے آنے کے بعد ایک نیا طوفان برپا ہوگیا

سیلاب کی وجہ سے ملکی معیشت کو 30 ارب ڈالر سے زائد کا نقصان پہنچا، سیلاب کے باعث 14 ارب 90 کروڑ ڈالر کا مختلف سیکٹر کو نقصان ہوا

ملک میں سیلاب کی تباہ کاریوں سے معیشت کو کتنے ارب ڈالر کا نقصان ہوا؟ چونکا دینے والی رپورٹ سامنے آنے کے بعد ایک نیا طوفان برپا ہوگیا۔

تفصیلات کے مطابق وزارت منصوبہ بندی کمیشن کی طرف سے جاری رپورٹ کے مطابق حالیہ بارشوں اور اس کے نتیجے میں آنے والے سیلاب کی وجہ سے ملکی معیشت کو 30 ارب ڈالر سے زائد کا نقصان پہنچا، سیلاب کے باعث 14 ارب 90 کروڑ ڈالر کا مختلف سیکٹر کو نقصان ہوا۔ سیلاب کی تباہ کاریوں سے ملکی معیشت کو نقصانات پر وزارت منصوبہ بندی کی طرف سے جاری کردہ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ سیلاب سے پہنچنے والے نقصان کی ریکوری و بحالی کیلئے 16 ارب 26 کروڑ ڈالر کی ضرورت ہے۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ سیلاب کے باعث 15 ارب 23 کروڑ ڈالر کے نقصانات کا تخمینہ لگایا گیا۔ جس میں خوراک سمیت اشیائے ضروریات کی قیمتوں میں اضافہ شامل ہے۔سیلاب کے باعث ایک کروڑ 50 لاکھ سے زائد افراد میں مزید غربت بڑھی جبکہ 76 لاکھ افراد کو غذائی اجناس کی کمی کا خدشہ رہا۔ اس کے علاوہ سیلاب کے باعث ایک کروڑ 70 لاکھ خواتین اور بچوں میں بیماریاں پیدا ہونے اور 43 لاکھ افراد کے بیروزگار ہونے کا خدشہ ہے۔ سندھ میں ریکوری و بحالی کیلئے 1 ہزار 688ارب او ر بلوچستان کو 491 ارب روپے کی ضرورت ہے جبکہ خیبرپختونخوا کو 168 ارب اور پنجاب کیلئے 160 ارب روپے کی ضرورت ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.