پاکستانفیچرڈ پوسٹ

اسلام آباد پر چڑھائی کی نیت سے آنے والے جتھے کے ساتھ وفاق میں کیا سلوک کیا جائے گا؟ رانا ثناء اللہ نے خطرے کی گھنٹی بجا کر ملک بھر میں خوف وہراس پھیلا دیا

فیصلہ کرلیا اب ہر برے کو اس کے گھر تک چھوڑ کر آنا ہے، جب جب کوئی کردار فتنہ گری کرے گا ان کے مقابلے کیلئے سچ پیش کیا جائیگا: رانا ثناء اللہ

اسلام آباد پر چڑھائی کی نیت سے آنے والے جتھے کے ساتھ وفاق میں کیا سلوک کیا جائے گا؟ رانا ثناء اللہ نے خطرے کی گھنٹی بجا کر ملک بھر میں خوف وہراس پھیلا دیا ۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر داخلہ و مسلم لیگ ن کے رہنماء رانا ثنا اللہ کا کہنا تھاکہ فیصلہ کرلیا اب ہر برے کو اس کے گھر تک چھوڑ کر آنا ہے، جب جب کوئی کردار فتنہ گری کرے گا ان کے مقابلے کیلئے سچ پیش کیا جائیگا، سچ کو جھوٹ کے مقابلے میں پیچھے نہیں رہنا چاہیے سامنے آنا چاہیے۔ ان کا کہنا تھاکہ عمران خان ملک کو افراتفری اور انارکی میں لیکر جاناچاہتے ہیں، ان کے ہر پروپیگنڈے کا فوری جواب دیا جائے گا۔ انہوں نے خبردار کیا کہ اسلام آباد پر چڑھائی کی نیت سے آنے والے جتھے کو ایسے انجام سے دوچار کریں گے آئندہ کوئی ایسا سوچے گا بھی نہیں۔ وزیرداخلہ کا کہناتھاکہ عمران خان اپنے ہر بندے کو ننگا کردیتے ہیں ہرکسی سے جنسی تشدد کروادیتا ہے، عمران خان کو پتا نہیں کیا ہے کہ ہر بندے کو ننگا کرکیجنسی تشدد کا کہہ رہے ہیں، نہ کوئی انکوائری نہ مقدمہ نہ درخواست دی بس صرف پروپیگنڈا کررہے ہیں۔ ان کا کہنا تھاکہ ڈی جی آئی ایس آئی پر عمران خان کی دھمکیوں کا کوئی اثر نہیں ہوگا، ریاست کی ذمہ داری ہے اداروں میں کام کرنے والے افراد کا تحفظ کرے، تحریک انصاف جس پر الزام لگائیں گے وہ خود سامنے آکر جواب دیگا۔

 

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.