پاکستان

خرم لغاری کا یوٹرن، پارٹی چھوڑنے کے بیان سے مکر گئے

میرا قافلہ لانگ مارچ میں شرکت کیلئے رواں دواں ہے اور مونس الٰہی کی قیادت میں لانگ مارچ میں شرکت کے لئے جارہا ہوں: خرم لغاری

پاکستان تحریک انصاف کے رہنماء خرم لغاری نے پارٹی چھوڑنے کے بیان پر یوٹرن لیتے ہوئے کہا کہ ایسی خبریں پھیلانا مخالفین کا پروپیگنڈا ہے جسے کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے رہنماء خرم لغاری کا کہنا تھاکہ میرا قافلہ لانگ مارچ میں شرکت کیلئے رواں دواں ہے اور مونس الٰہی کی قیادت میں لانگ مارچ میں شرکت کے لئے جارہا ہوں۔ ان کا کہنا تھاکہ عمران خان اور پرویز الٰہی کے ساتھ کھڑے ہیں اور کھڑے رہیں گے۔ خیال رہے کہ رکن پنجاب اسمبلی خرم لغاری نے آج صبح تحریک انصاف چھوڑنے کا اعلان کیا تھا اور دعویٰ کیا تھا کہ پی ٹی آئی کے4 دیگرایم پی ایز بھی پارٹی چھوڑ رہے ہیں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.