پاکستان

لندن میں نوازشریف کی رہائشگاہ کے باہر ہنگامہ آرائی، پی ٹی آئی کا سپورٹر گرفتار

پی ٹی آئی مظاہرین اور نواز شریف کے سکیورٹی گارڈ کے درمیان لڑائی ہوئی 'مقامی پولیس نے پی ٹی آئی سپورٹر شایان علی کو حراست میں لے لیا

لندن میں نوازشریف کی رہائش گاہ ایون فیلڈ کے باہر تحریک انصاف اور مسلم لیگ ن کے کارکن کے درمیان ہنگامہ آرائی ہوئی جس کے بعد پولیس نے پی ٹی آئی کے سپورٹر کو گرفتار کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی کے حامیوں نے عمران خان کے لانگ مارچ سے اظہار یکجہتی کیلئے ایون فیلڈ کے باہر احتجاج کیا۔ مسلم لیگ لیگی کارکن، نواز شریف اورمریم نواز سے یکجہتی کیلئے ایون فیلڈ کے باہر جمع ہوگئے اور دونوں جماعتوں کے کارکنوں نے ایک دوسرے کے خلاف نعرے لگائے۔ پی ٹی آئی مظاہرین اور میاں نواز شریف کے سکیورٹی گارڈ کے درمیان لڑائی ہوئی جس پر مقامی پولیس نے پی ٹی آئی سپورٹر شایان علی کو حراست میں لے لیا اور ہتھکڑی لگائی۔ بعد ازاں پولیس نے شایان علی کو تحقیقات کے بعد بغیرمزید کسی کارروائی کے چھوڑ دیا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.