پاکستان

عوام صاف شفاف الیکشن چاہتی ہے،چوروں کو کسی صورت قبول نہیں کرے گی’ عمران خان کا اعلان

میں یہ نہیں چاہتا کہ میں کچھ کہوں، میں بہت کچھ کہہ سکتا ہوں، میں یہ نہیں چاہتا کہ پاکستان کے دشمن اس کا فائدہ اٹھائیں جو فوج کے خلاف ہیں

پاکستان تحریک انصاف(پی ٹی آئی)کے چیئرمین عمران خان کا کہنا ہے کہ ساری قوم اس وقت متفق ہے،قوم میں شعور آچکا ہے، عوام صاف شفاف الیکشن چاہتی ہے۔

تفصیلات کے مطابق سابق وزیراعظم عمران خان نے لاہور کے لبرٹی چوک سے لانگ مارچ کا آغاز کیا اور چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ میں نے چیف جسٹس کی وکلا تحریک بھی دیکھی ہوئی ہے لیکن اس وقت ساری قوم اس وقت متفق ہے،قوم میں شعور آچکا ہے۔ انہوں نے حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ باہر کی سازش کر کے انہیں مسلط کیا گیا،لوگ انہیں مانتے نہیں ہیں،جو ان کی مدد کرے گا لوگ ان کو بھی نہیں مانتے جبکہ جو ان کے سہولت کار ہیں، لوگ ان کے بھی خلاف ہو رہے ہیں۔ عمران خان کا کہنا تھا کہ مارچ اسلام آباد کی طرف جائے گا سب پر واضح ہو جائے گا قوم کدھر کھڑی ہے، عوام صاف شفاف الیکشن چاہتی ہے،چوروں کو کسی صورت قبول نہیں کرے گی۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان کا جینا مرنا پاکستان میں ہے، چاہتاہوں کہ ہماری فوج ایک مضبوط ادارہ بنے اور اس کو کوئی نقصان نہ پہنچے، میں یہ نہیں چاہتا کہ میں کچھ کہوں، میں بہت کچھ کہہ سکتا ہوں، میں یہ نہیں چاہتا کہ پاکستان کے دشمن اس کا فائدہ اٹھائیں جو فوج کے خلاف ہیں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.