پاکستان

ایتھوپیا نے 18 سال بعد پاکستان کیلئے اپنی پروازیں بحال کر دیں

ایتھوپین ائیرلائنز 2004ء سے پاکستان کیلئے معطل اپنی پروازیں ایک بار پھر بحال کر رہی ہے، عدیس ابابا اور کراچی کے درمیان ہفتہ وار دو پروازیں چلائیگی

افریقی ملک ایتھوپیانے پاکستانیوں کو بڑی خوشخبری سناتے ہوئے اپنی قومی ائیرلائنز نے 18 سال کے بعد ایک بار پھر پاکستان کے لیے پروازیں بحال کر دی ہیں۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان سول ایوی ایشن اتھارٹی کے نوٹیفکیشن کے مطابق ایتھوپین ائیرلائنز 2004 سے پاکستان کے لیے معطل اپنی پروازیں ایک بار پھر بحال کر رہی ہے، ایتھوپین ایرلائنز عدیس ابابا اور کراچی کے درمیان ہفتہ وار دو پروازیں چلائیگی، ساتھ ہی ایتھوپین حکومت نے پاکستانیوں کے لیے ائیرپورٹ پر آن آرائیول ویزا کی سہولت بھی بحال کردی ہے۔ بعض پاکستانیوں کے ایتھوپیا میں جعلی موبائل فونز اور پرفیومز فروخت کرتے ہوئے پکڑے جانے کے بعد دو سال قبل ایتھوپیا کی حکومت نے آن آرائیول ویزا کی سہولت ختم کردی تھی، یہ سہولت اب پاکستانی سفیر کی کوششوں سے بحال ہوگئی ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.