پاکستانفیچرڈ پوسٹ

تحریک انصاف کے لانگ مارچ کے دوسرے ہی دن بڑا بریک تھرو، عمران خان انتہائی اہم میٹنگ کیلئے لانگ مارچ چھوڑ کر لاہور کیوں چلے گئے؟ اہم خبر آگئی

مشترکہ دوستوں کے ذریعے تحریک انصاف اور حکومت کے درمیان مذاکرات بیک ڈور مذاکرات کروائے جا رہے ہیں: ذرائع

تحریک انصاف کے لانگ مارچ کے دوسرے ہی دن بڑا بریک تھرو، عمران خان انتہائی اہم میٹنگ کیلئے لانگ مارچ چھوڑ کر لاہور کیوں چلے گئے؟ اہم خبر آگئی ۔

تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کے ساتھ لانگ مارچ سے متعلق بیک ڈور مذاکرات شروع ہو گئے ہیں۔ بتایا گیا ہے کہ مشترکہ دوستوں کے ذریعے تحریک انصاف اور حکومت کے درمیان مذاکرات کروائے جا رہے ہیں، اس حوالے سے صدر مملکت عارف علوی بھی اہم کردار ادا کر رہے ہیں جبکہ تحریک انصاف کے رہنما اسد عمر کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ عمران خان انتہائی اہم میٹنگ کیلئے لاہور چلے گئے ہیں۔ عمران خان فیروزوالا میں اپنے خطاب کے بعد لاہور کیلئے روانہ ہوئے۔ فیروز والا میں لانگ مارچ کے شرکا سے خطاب میں چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے راوی ریان سے آگے لانگ مارچ کے دوسرے روزکے اختتام کا اعلان کردیا۔ انہوں نے لانگ مارچ کے شرکا سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کوئی آزادی دیتا نہیں چھیننا پڑتی ہے، آزادی پلیٹ میں رکھ نہیں ملتی، زنجیروں کو توڑنا پڑتا ہے جس نے عوام کو غلام بنایا ہوا ہے، آج ملک کے سب سے بڑے ڈاکو کو ہم پر مسلط کیا گیا ہے، ہم نے ملک کو ان چوروں سے آزاد کرانا ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.