پاکستانفیچرڈ پوسٹ

سوئی ناردرن گیس کمپنی نے کمرشل صارفین پر پہاڑ گرا دیئے ، گیس کے فی یونٹ کی قیمتوں میں کتنا اضافہ کر دیا گیا؟ ہوش اڑا دینے والے اعدادو شمار سامنے آگئے

گیس کی قیمت میں 1480 روپے فی یونٹ اضافہ گیا ہے،گیس کی قیمت فی یونٹ1283 روپے سے بڑھا کر3763 روپے کر دی گئی ہے

سوئی ناردرن گیس کمپنی نے کمرشل صارفین پر پہاڑ گرا دیئے ، گیس کے فی یونٹ کی قیمتوں میں کتنا اضافہ کر دیا گیا؟ ہوش اڑا دینے والے اعدادو شمار سامنے آگئے ۔

تفصیلات کے مطابق سوئی ناردرن کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق گیس کی قیمت میں 1480 روپے فی یونٹ اضافہ گیا ہے،گیس کی قیمت فی یونٹ1283 روپے سے بڑھا کر3763 روپے کر دی گئی ہے۔ نوٹیفکیشن کے مطابق کمرشل صارفین کے لیے نیا ٹیرف یکم نومبر سے لاگو ہوجائیگا، کمرشل صارفین ایل این جی کی جگہ آر ایل این جی کا نیاکنٹریکٹ کریں، آرایل این جی کا نیا کنٹریکٹ نہ کرنے والے کمرشل صارف کا کنکشن کاٹ دیا جائیگا۔ رپورٹ کے مطابق کمرشل صارفین کوایل این جی1283 روپے فی ایم ایم بی ٹی یو دی جارہی تھی’یکم نومبر سے کمرشل صارفین کو آر ایل این جی 3763 روپے فی ایم ایم بی ٹی یوملے گی’ کمرشل صارفین میں فیکٹریاں، دکانیں، ہوٹل، تندور اور دیگرکاروباری ادارے شامل ہیں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.