پاکستان

ارشد شریف قتل میں ملوث افراد کون ؟ فیصل واوڈا نے نام بتا کر تھرتھرلی مچا دی

صحافی ارشد شریف کے قتل میں پی ٹی آئی کے اندر کے لوگ ملوث' قتل کی منصوبہ بندی ان لوگوں نے کی جنہیں اس کا فائدہ پہنچ سکتا ہے: فیصل واوڈا

پاکستان تحریک انصاف سے نکالے گئے رہنماء و سابق وفاقی وزیر فیصل واوڈا نے سینئر صحافی ارشد شریف قتل میں ملوث افراد کے نام بتا کر تھرتھرلی مچا کر رکھ دی ہے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف سے نکالے گئے رہنما و سابق وفاقی وزیر فیصل واوڈا نے الزام عائد کیا ہے کہ سینئر صحافی ارشد شریف کے قتل میں پی ٹی آئی کے اندر کے لوگ ملوث ہوسکتے ہیں۔ فیصل واوڈا نے کہا کہ قتل کی منصوبہ بندی پاکستان میں ان لوگوں نے کی جنہیں اس کا فائدہ پہنچ سکتا ہے۔ ان کا کہنا تھاکہ وقارمیرے ساتھ کالج میں پڑھا ہے، کراچی میں ان کا پراپرٹی کا کاروبار ہے۔ خیال رہے کہ 23 اکتوبر کو سینیئر صحافی ارشد شریف کو کینیا میں فائرنگ کرکے قتل کردیا گیا تھا جبکہ ان دنوں ایف آئی اے اور انٹیلی جنس بیورو کے افسران پر مشتمل دو رکنی ٹیم تحقیقات کیلئے کینیا میں موجود ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.