پاکستان

سکیورٹی فورسز اور دہشتگردوں میں فائرنگ کا تبادلہ، پاک فوج کے 2 جوان شہید ، 4دہشتگرد ہلاک

سکیورٹی فورسز اور دہشت گردوں کے درمیان شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا، فائرنگ کے تبادلے میں4 دہشت گرد ہلاک ہوئے

بلوچستان کے علاقے شاہرگ میں سکیورٹی فورسز اور دہشت گردوں کے درمیان فائرنگ کے تبادلے میں پاک فوج کے2 جوان شہید اور 4 دہشت گرد مارے گئے۔

تفصیلات کے مطابق آئی ایس پی آرکا کہنا تھا کہ سکیورٹی فورسز نے بلوچستان میں شاہرگ کے قریب کمان پاس کے علاقے میں دہشت گردوں کے ٹھکانوں پر خفیہ اطلاعات پر آپریشن کیا، سکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں کے مشتبہ ٹھکانے پر ہیلی کے ذریعے کارروائی کی۔ آئی ایس پی آر کے مطابق سکیورٹی فورسز اور دہشت گردوں کے درمیان شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا، فائرنگ کے تبادلے میں4 دہشت گرد ہلاک ہوئے جب کہ فائرنگ کے تبادلے میں سپاہی شفیع اللہ اور سپاہی محمد قیصر شہید ہوگئے۔ آئی ایس پی آر کا کہنا ہیکہ آپریشن کے دوران فورسز نے دہشت گردوں کے بھاگنے کے تمام راستوں کو بندکیا، دیگر دہشت گردوں کی گرفتاری کے لیے فورسزکا کلیئرنس آپریشن جاری ہے، دہشت گردوں سے آئی ای ڈیز سمیت بھاری تعداد میں اسلحہ وگولہ بارود برآمد ہوا ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.