پاکستان

ای سی سی نے روس سے 3لاکھ میٹرک ٹن گندم درآمد کرنے کی منظوری دیدی

سی پیک میں کوئلے والے بجلی کے منصوبے کی پاور پرچیز معاہدے کی فنانشل کلوز کے بغیر منظوری 'معاہدے کی منظوری اگست 2019ء سے دی گئی ہے

اقتصادی رابطہ کمیٹی (ای سی سی)نے روس سے حکومتی سطح پر 3 لاکھ میٹرک ٹن گندم درآمد کرنے کی منظوری دے دی یہ گندم نومبر تا جنوری تک درآمد کی جائے گی۔

تفصیلات کے مطابق ای سی سی کی جانب سے جاری اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ روس سے گندم 372 ڈالر میٹرک ٹن کے حساب سے نومبر تا جنوری درآمد کی جائیگی۔ اعلامیے میں مزید کہا گیا ہے کہ پیٹرولیم مصنوعات پر ڈیلروں کا منافع6 روپے فی لیٹر کرنیکی منظوری بھی دی گئی ہے، ڈیلروں کا منافع بڑھانے کے فیصلے پر عمل درآمد پیٹرولیم مصنوعات کی قیمت کم ہونے پر ہوگا۔ ای سی سی کا کہنا ہے کہ سی پیک میں کوئلے والے بجلی کے منصوبے کی پاور پرچیز معاہدے کی فنانشل کلوز کے بغیر منظوری دی گئی ہے، اس معاہدے کی منظوری اگست 2019 سے دی گئی ہے۔ ای سی سی اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ پاور پرچیز معاہدے کی منظوری سے ٹیرف پر کوئی اثر نہیں پڑیگا۔ ای سی سی نے سی پی پی اے انرجی ریوالونگ فنڈ کے لیے اسٹیٹ بینک کے ساتھ اکانٹ کھولنیکی منظوری بھی دی ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.