پاکستان

ماہ اکتوبر میں پاکستانی سٹاک ایکسچینج میں کیسا رجحان رہا؟ تفصیل آگئی

کاروباری دن میں ہنڈریڈ انڈیکس 235 پوائنٹس کے بینڈ میں رہا تاہم 100 انڈیکس 124 پوائنٹس اضافے سے 41264 پربندہوا

ماہ اکتوبر میں پاکستانی سٹاک ایکسچینج میں کیسا رجحان رہا اس حوالہ سے تمام تر تفصیل سامنے آگئی، ماہ اکتوبر میں پاکستان سٹاک ایکسچینج کا ملا جلا رجحان رہا۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج کاروبار کا مثبت رجحان رہا۔ کاروباری دن میں ہنڈریڈ انڈیکس 235 پوائنٹس کے بینڈ میں رہا تاہم 100 انڈیکس 124 پوائنٹس اضافے سے 41264 پربندہوا۔ حصص بازار میں آج 9.74 کروڑ شیئرز کے سودے 2.50 ارب روپے میں ہوئے جبکہ مارکیٹ کیپٹلائزیشن 10 ارب روپے کم ہوکر 6663 ارب روپے ہے۔

دوسری جانب اسٹاک ایکسچینج میں ماہ اکتوبر میں ملا جلا رجحان رہا اور 100 انڈیکس 135 پوائنٹس اضافے سے 41264 پر بند ہوا۔ ماہ اکتوبر میں 100 انڈیکس 1583 پوائنٹس کے بینڈ میں رہا، انڈیکس کی بلند ترین سطح 42675 اور کم ترین سطح 41092 رہی۔ حصص بازار میں اکتوبر میں 5 ارب 81 کروڑ شیئرز کے سودے ہوئے جن کی مالیت 164 ارب روپے رہی جبکہ مارکیٹ کیپٹلائزیشن اکتوبر میں 118 ارب روپے کم ہوئی اور اکتوبر 2022 کے اختتام پر 6663 ارب روپے ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.