پاکستانفیچرڈ پوسٹ

چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے ایک بار پھر اسٹیبلشمنٹ کے آگے گھٹنے ٹیک دیئے ، سابق وزیراعظم نے ایسا مطالبہ کر دیا کہ ملک بھر میں نئی ہلچل مچ گئی

جو ان کے ساتھ کھڑا ہوگا ان کے ساتھ رنگا جائے گا، مشرف نے دونوں خاندانوں کو کرپشن پر ہٹایا تو ساری قوم اسٹیبلشمنٹ کے ساتھ کھڑی ہوئی

چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے ایک بار پھر اسٹیبلشمنٹ کے آگے گھٹنے ٹیک دیئے ، سابق وزیراعظم نے ایسا مطالبہ کر دیا کہ ملک بھر میں نئی ہلچل مچ گئی ۔

تفصیلات کے مطابق چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کا کہنا تھا جو ان کے ساتھ کھڑا ہوگا ان کے ساتھ رنگا جائے گا، مشرف نے دونوں خاندانوں کو کرپشن پر ہٹایا تو ساری قوم اسٹیبلشمنٹ کے ساتھ کھڑی ہوئی، آپ نے ان کو ڈرائی کلین کر کے ہم پر دوبارہ مسلط کر دیا۔ چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کا کہنا تھا کہ کیا آپ ان چوروں کو تسلیم کرتے ہو؟کوئی پاکستانی ان کو تسلیم نہیں کرتا، آپ نے بند کمروں میں کبھی چور ہونے کا فیصلہ کیا اور کبھی پاک کر دیا، پاکستانی قوم بھیڑ، بکریاں، گائے نہیں، ہم انسان ہیں، خدا کے لیے پاکستانی قوم کو جانور نہ سمجھو۔

قبل ازیں عمران خان نے سوشل میڈیا پر جاری اپنے بیان میں کہا سوال یہ ہے کہ کیا یہ انقلاب الیکشن کے ذریعے آئے گا یا خونریزی کے ذریعے؟ 6 ماہ سے ملک میں ایک انقلاب کا مشاہدہ کر رہا ہوں، سوال صرف یہ ہے کہ آیا یہ بیلٹ باکس کے ذریعے نرم ہوگا یا خونریزی کے ذریعے تباہ کن؟ چیئرمین پی ٹی آئی نے پرامن مارچ کا وعدہ کرتے ہوئے آئین و قانون کی پاسداری کا حلف لیا تھا جبکہ عمران خان سے پہلے سابق وفاقی وزیر فیصل واوڈا نے خدشہ ظاہر کیا تھا کہ انہیں لانگ مارچ میں جنازے ہی جنازے دکھائی دے رہے ہیں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.