پاکستانفیچرڈ پوسٹ

کے پی کے وزیر کامران بنگش کا پاکستان تحریک انصاف کے اسلام آباد کی طرف لانگ مارچ میں اسلحہ لے جانے کے اعلان نے ہر طرف تہلکہ مچا کر رکھ دیا

ہمارے پاس لائسنس یافتہ اسلحہ اور اپنی حفاظت کیلئے رکھیں گے، اگر حکومت نے غنڈہ گردی کی تو دفاع کا حق رکھتے ہیں: کامران بنگش

کے پی کے وزیر کامران بنگش کا پاکستان تحریک انصاف کے اسلام آباد کی طرف لانگ مارچ میں اسلحہ لے جانے کے اعلان نے ہر طرف تہلکہ مچا کر رکھ دیا ۔

تفصیلات کے مطابق خیبر پختونخوا کے وزیر برائے اعلی تعلیم کامران بنگش نے پاکستان تحریک انصاف کے اسلام آباد کی طرف لانگ مارچ میں لائسنس یافتہ اسلحہ لے جانے کا اعلان کردیا۔ صوبائی وزیر کا کہنا تھاکہ ہمارے پاس لائسنس یافتہ اسلحہ اور اپنی حفاظت کیلئے رکھیں گے، اگر حکومت نے غنڈہ گردی کی تو دفاع کا حق رکھتے ہیں۔ ان کا کہنا تھاکہ ہم پر امن رہیں گے اور امید رکھتے ہیں حکومت ہوش کے ناخن لے گی، 25 مئی کی تاریخ دہرائی تو نقصان انہی کا ہوگا۔ کامران بنگش کا کہنا تھاکہ پشاور ڈویژن کو ہائی ٹارگٹس ملے ہیں، ہر رکن اسمبلی 1500 سے 2 ہزار افراد اپنے حلقے سے مارچ میں لیکر جائیں گے، اسلام آباد میں 4 روز کا قیام ہوگا اور پھر ان کارکنوں کی جگہ نئے کارکن مارچ میں شریک ہوں گے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.