پاکستان

لانگ مارچ کا چوتھا روز، عمران خان کا قافلہ گوجرانوالہ پہنچ کر رک گیا

شہر سے جب ہم گزریں گے تو سارے پاکستان میں نظر آئیگا ملک میں انقلاب آرہا ہے، ساری قوم گواہ ہے پاکستان میں پرامن انقلاب آ رہا ہے

پاکستان تحریک انصاف کا لانگ مارچ چوتھے روز گوجرانوالا کے علاقے چن دا قلعہ پہنچ گیا ، سابق وزیراعظم کا قافلہ اب کل جہاں سے دوبارہ اسلام آباد کی طرف چلے گا۔

تفصیلات کے مطابق لانگ مارچ کے چوتھے روز کا آغاز کامونکی سے ہوا اور اس دوران ایمن آباد سے گوجرانوالا کے علاقے چن دا قلعہ پہنچا۔ چن دا قلعہ پہنچنے پر عمران خان نے مارچ کے شرکا سے خطاب کیا اور کہا کہ کل اِدھر سے میں گوجرانوالا شہر کے سفر کا آغاز کروں گا۔ ان کا کہنا تھاکہ شہر سے جب ہم گزریں گے تو سارے پاکستان میں نظر آئیگا ملک میں انقلاب آرہا ہے، ساری قوم گواہ ہے پاکستان میں پرامن انقلاب آ رہا ہے۔ سابق وزیراعظم کا کہنا تھاکہ حقیقی طور پرآزدای تب ملے گی جب وہ حکومت آئے گی جو عوام چاہتی ہے، یہ نہیں ہوسکتا این آر او سے چور اوپر بیٹھ جائیں، یہ قوم کبھی انھیں تسلیم نہیں کرے گی۔ انہوں نے کہا کہ کل ہمارا سفر یہاں سے شروع ہوگا اور سارا دن گوجرانوالا میں اپنے پہلوانوں کے ساتھ گزاروں گا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.