پاکستان

ایکنک کمیٹی کا اجلاس، اربوں روپے کے ایم ایل ون منصوبے کی منظوری

پاکستان ریلوے کے موجودہ نظام کو بہتر کیا جائے گا، ایکنک نے 292 ارب 38 کروڑ8 لاکھ روپے کے کراچی سرکلر منصوبے کی منظوری بھی دی

وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی زیر صدارت قومی اقتصادی کونسل کی ایگزیکٹو کمیٹی (ایکنک)کا اجلاس ہوا جس میں اربوں روپے کے ایم ایل ون منصوبے کی منظوری دی گئی۔

تفصیلات کے مطابق ایکنک اجلاس کے اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ ایکنک نے 9 ارب 851 کروڑ روپے کے ایم ایل ون منصوبے کے پی سی ون کی منظوری دے دی۔ اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ منصوبے کے تحت پاکستان ریلوے کے موجودہ نظام کو بہتر کیا جائے گا، ایکنک نے 292 ارب 38 کروڑ8 لاکھ روپے کے کراچی سرکلر منصوبے کی منظوری بھی دی، اس منصوبے میں263 ارب 14 کروڑ9 لاکھ روپے غیر ملکی فنڈنگ سے ملیں گے۔ اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ کراچی سرکلر ریلوے کا منصوبہ 44کلومیٹر طویل ہے جس میں جدید ٹریک بچھایا جائے گا، کراچی سرکلر ریلوے منصوبہ ڈرگ روڈ سے شروع ہوکر گلشن اقبال، فیڈرل بی ایریا اور لیاقت آباد سے گزرے گا۔ علاوہ ازیں ایکنک نے نیلم آزاد کشمیر میں 48 میگا واٹ پن بجلی کا منصوبہ لگانے کی منظوری بھی دی، یہ منصوبہ نیلم دریا کے کنارے کیل کے قریب لگایا جائے گا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.