پاکستان

خاتون صحافی صدف نعیم کی ہلاکت، پولیس رپورٹ سے عمران خان کے کنٹینر کا ذکر غائب

تھانہ صدرکامونکی پولیس نے خاتون صحافی صدف نعیم کی ہلاکت کی رپورٹ درج کی ہے تاہم رپورٹ میں عمران خان کے کنٹینرکا ذکر نہیں کیا گیا

پولیس نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی)کے لانگ مارچ میں خاتون صحافی کی ہلاکت کی رپورٹ درج کرلی جبکہ پولیس رپورٹ سے عمران خان کے کنٹینر کا ذکر غائب کر دیا گیا ۔

تفصیلات کے مطابق تھانہ صدرکامونکی پولیس نے خاتون صحافی صدف نعیم کی ہلاکت کی رپورٹ درج کی ہے تاہم رپورٹ میں عمران خان کے کنٹینرکا ذکر نہیں کیا گیا۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ سادھوکی میں رہنماؤں کے خطاب کے بعدلانگ مارچ کامونکی کی جانب روانہ ہوا، شام سوا پانچ بجے خاتون اینکر صدف ایک کنٹینرکی کوریج کی کوشش کرتے ہوئے گرگئیں، خاتون کنٹینر کے نیچے آکر زخمی ہوئیں اور زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئیں۔ رپورٹ کے مطابق موقع پر شہادتیں اکٹھی کرنے کے لیے موبائل فارنزک لیب کو طلب کیا گیا، متوفیہ کے شوہر محمد نعیم بھٹی نے گواہ فہیم بھٹی کے ہمراہ تحریری بیان دیا، جس میں کہا گیا کہ میری بیوی صدف بطور اینکر اور رپورٹر نیوز چینل میں کام کرتی تھی، ڈیوائیڈر پر کھڑی میری بیوی گر کرکنٹینر کے نیچے آگئی اور موقع پر وفات پاگئی، یہ ایک حادثہ ہے میں نہ کسی کیخلاف کارروائی کرانا چاہتاہوں اور نہ پوسٹ مارٹم کراناچاہتا ہوں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.