پاکستانفیچرڈ پوسٹ

عمران خان نے 2 کروڑ کے ہیرے کا سیٹ کتنے میں اور کہاں فروخت کیا؟ سربراہ پی ٹی آئی کے ساتھ کوئی مذاکرات نہیں ہوینگے، مریم نواز کا بڑا دعویٰ سامنے آگیا

عمران خان توشہ خانے سے 50 کروڑ روپے کی چیزیں بیچ چکا،2 کروڑ میں ہیرے کا سیٹ خرید کر 22 کروڑ میں دبئی میں بیچ دیا

عمران خان نے 2 کروڑ کے ہیرے کا سیٹ کتنے میں اور کہاں فروخت کیا؟ سربراہ پی ٹی آئی کے ساتھ کوئی مذاکرات نہیں ہوینگے، مریم نواز کا بڑا دعویٰ سامنے آگیا ۔

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے سابق وزیراعظم عمران خان کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا کہ عمران خان توشہ خانے سے 50 کروڑ روپے کی چیزیں بیچ چکا،2 کروڑ میں ہیرے کا سیٹ خرید کر 22 کروڑ میں دبئی میں بیچ دیا۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان کہتے ہیں کہ اسٹیبلشمنٹ نے بتایا کہ نواز شریف چور ہے، اسٹیبلشمنٹ نے آپ کو جو پرچی دیدی آپ نے وہ قوم کے سامنے پڑھ کر سنادی۔ مریم نواز کا کہنا تھاکہ اگر آپ کو اسٹیبلشمنٹ نے کہا تھا تو عدالت میں بھی یہی بول دیتے، آپ کو پتا تھا کہ آپ جھوٹ بول رہے ہیں، اس سازش کا سب سے بڑا مہرا آپ تھے۔

لیگی نائب صدرکا کہنا تھاکہ عمران خان کا وقت ختم، نہ کوئی مذکرات ہوں گے، نہ ہونے چاہئیں، مذاکرات صرف اسی بات پر ہونے چاہئیں کہ اس قسم کے شر کو پھیلنے کی اجازت نہیں۔ انہوں نے عمران خان کو سیاسی دہشت گرد قرار دیا اور کہا کہ خونی انقلاب کی باتیں کرنے والے کا جمہوریت سے کیا تعلق؟ اسلام آباد جا کر124 کے بجائے 224 دن بیٹھے، کسی کو اس کی پروا نہیں کرنی چاہیے، اس کی قسمت میں صرف رونا دھونا ہے، عمران خان پاکستان کی سیاست میں اسٹیک ہولڈر نہیں۔

عمران خان کے نواز شریف کو چیلنج سے متعلق ان کا کہنا تھاکہ نواز شریف کو ہرانے کا چیلنج کرنے والا عمران خان 2018ء میں بھی انہیں نہیں ہراسکا تھا، آر ٹی ایس بند کرنا پڑا تھا۔ انہوں نے مزید کہا کہ لانگ مارچ ان کا آخری پلان ہے ان کاایک ہی ہدف آرمی چیف کی تقرری میں رخنہ ڈالنا ہے، یہ پلان بھی ناکام ہوگا، شہباز شریف کی آرمی چیف کی تقرری آئین اور قانون کے مطابق کرینگے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.