پاکستان

پی ٹی آئی لانگ مارچ ‘ کارکنان نے غلیلیں خرید کر سب کو حیران کر دیا

پچھلی دفعہ مارچ میں اٹک کے مقام پر روکنے پر غلیل کا استعمال کیا تھا، اس سے پولیس نفری پیچھے چلی گئی تھی: ضلعی صدر ارباب عاصم

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی)کے کارکنان نے لانگ مارچ کے لیے غلیلیں خرید لیں، پی ٹی آئی کارکنان نے غلیلیں کیوں خریدیں اصل کہانی سامنے آگئی۔

تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی کے ضلعی صدر اور سابق ضلع ناظم ارباب عاصم اور دیگر کارکنان نے سینکڑوں غلیلیں مقامی مارکیٹ سے خریدیں۔ ارباب عاصم کا کہنا ہے کہ پچھلی دفعہ مارچ میں اٹک کے مقام پر روکنے پر غلیل کا استعمال کیا تھا، اس سے پولیس نفری پیچھے چلی گئی تھی۔ پی ٹی آئی رہنما کا کہنا ہے کہ اب بھی اگر غیر قانونی طریقے سے راستہ روکا گیا تو اپنے دفاع کے لیے غلیل استعمال کریں گے ۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.