پاکستان

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے سلطنت عمان کے سفیر کی ملاقات، مختلف امور پر تبادلہ خیال

دونوں ممالک کے تعلقات دوستانہ اور تاریخی اہمیت کے حامل 'دونوں ممالک میںدفاع اور میری ٹائم سکیورٹی میں تعاون کے فروغ کی بڑی صلاحیت ہے

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ پاکستان خلیجی ممالک کے ساتھ تعلقات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے، سلطنت عمان کے سفیر سے ملاقات میں اہم امور پر تبادلہ خیال بھی کیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر)کا کہنا تھا کہ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے سلطنت عمان کے سفیر نے ملاقات کی، ملاقات میں باہمی دلچسپی اور سکیورٹی کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقات میں آرمی چیف نے کہا کہ دونوں ممالک کے تعلقات دوستانہ اور تاریخی اہمیت کے حامل ہیں، دونوں ممالک کے درمیان دفاع اور میری ٹائم سکیورٹی میں تعاون کے فروغ کی بڑی صلاحیت ہے، یہ شراکت داری ہماری اسٹریٹجک پارٹنرشپ میں ایک لازمی عنصر بن سکتی ہے ۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.