پاکستانفیچرڈ پوسٹ

ڈی جی آئی ایس آئی اور ڈی جی آئی ایس پی آر کی پریس کانفرنس کو غلط رنگ کیوں دیا جا رہا ہے ؟ سربراہ مسلم لیگ ق چوہدری شجاعت بڑے راز سے پردہ اٹھا دیا

لفظ غدار کو اپنی منشا کے مطابق استعمال کرنیوالوں کو غداری کی تشریح بتانی چاہیے، لانگ مارچ جمہوری حق ہے لیکن فساد یا انارکی نہیں پھیلنی چاہیے

ڈی جی آئی ایس آئی اور ڈی جی آئی ایس پی آر کی پریس کانفرنس کو غلط رنگ کیوں دیا جا رہا ہے ؟ سربراہ مسلم لیگ ق چوہدری شجاعت بڑے راز سے پردہ اٹھا دیا ۔

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ق کے سربراہ چوہدری شجاعت حسین کا کہنا تھا کہ ڈی جی آئی ایس آئی اور ڈی جی آئی ایس پی آر کی پریس کانفرنس کوغلط رنگ دیا جارہا ہے۔ چوہدری شجاعت نے کہا کہ لفظ غدار کو اپنی منشا کے مطابق استعمال کرنیوالوں کو غداری کی تشریح بتانی چاہیے، لانگ مارچ جمہوری حق ہے لیکن فساد یا انارکی نہیں پھیلنی چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ انتشار سے ملکی یا غیر ملکی دشمن فائدہ اٹھاسکتے ہیں، پریس کانفرنس میں بعض انکشافات ہوئے جس کی کوئی نفی نہیں کر سکتا، ہمیں اپنی فوج اور انٹیلی جنس اداروں پر مکمل یقین ہے، اداروں پر فخر ہے اور ہم اداروں کی کارکردگی سے مطمئن ہیں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.