پاکستانفیچرڈ پوسٹ

تحریک انصاف کے کارکنوں اور پولیس میں تصادم، پتھرائواور شیلنگ کا سلسلہ وقفے وقفے سے جاری، متعدد مظاہرین گرفتار، مظاہرین میں کم عمر بچے بھی شامل ہونے کا انکشاف

فیض آباد میں مظاہرین جمع ہیں، مظاہرین ڈنڈوں، غلیلوں اور پتھروں کے ساتھ اکٹھا ہیں، ان مظاہرین میں اسلحہ بردار بھی موجود ہو سکتے ہیں: پولیس

تحریک انصاف کے کارکنوں اور پولیس میں تصادم، پتھرائواور شیلنگ کا سلسلہ وقفے وقفے سے جاری، متعدد مظاہرین گرفتار، مظاہرین میں کم عمر بچے بھی شامل ہونے کا انکشاف سامنے آیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد اور راولپنڈی کے سنگم پر واقع فیض آباد میں پاکستان تحریک انصاف کے کارکنوں اور پولیس میں تصادم جاری ہے۔ پی ٹی آئی کارکنوں نے عمران خان پر حملے کے خلاف احتجاج کیا اور فیض آباد کے مقام پر مشتعل کارکنوں نے پولیس پر پتھراؤ کیا۔ وفاقی پولیس نے مظاہرین کو منتشر کرنے کیلئے آنسو گیس کی شیلنگ کی جبکہ پولیس نے پی ٹی آئی کے متعدد کارکنوں کو گرفتار کرلیا۔ فیض آباد پل پر پی ٹی آئی کارکنان نے گرین بیلٹ پر ایک درخت کو آگ لگا دی۔ پولیس اور مشتعل مظاہرین کے درمیان پتھرا اور شیلنگ کا سلسلہ وقفے وقفے سے جاری ہے۔

دوسری جانب ترجمان اسلام آباد پولیس کا کہنا ہے کہ فیض آباد کے مقام پر راولپنڈی کی جانب مظاہرین جمع ہیں، مظاہرین ڈنڈوں، غلیلوں اور پتھروں کے ساتھ اکٹھا ہیں، ان مظاہرین میں اسلحہ بردار بھی موجود ہو سکتے ہیں۔ ان کا کہنا تھاکہ راولپنڈی سے مظاہرین اسلام آباد پولیس پر پتھرا کر رہے ہیں، راولپنڈی انتظامیہ سے گذارش ہے مظاہرین کو غیر قانونی عمل سے روکیں۔ ترجمان کے مطابق اسلام آبادپولیس شر پسند عناصر کی نشاندہی کر رہی ہے، راولپنڈی پولیس کی مدد سے قانونی کارروائی عمل میں لائیں گے۔ ترجمان کا کہنا تھاکہ مظاہرین میں کم عمر بچے بھی موجود ہیں، والدین اپنے بچوں کو کسی بھی غیر قانونی عمل کا حصہ بننے سے روکیں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.