پاکستان

اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس، پٹرولیم ڈویلپمنٹ لیوی بڑھانے کی منظوری

ہائی اوکٹین پیٹرول پر لیوی کی شرح 50 روپے عائد کرنیکی منظوری 'ہائی اوکٹین پیٹرول پر16 نومبر سے 50 روپے لیوی عائد ہو جائے گی

وزیرخزانہ اسحاق ڈار کی زیر صدارت اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس ہوا اور ذرائع کا کہنا ہے کہ اجلاس میں پیٹرولیم ڈویلپمنٹ لیوی بڑھانے کی منظوری دے دی گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق ذرائع کا کہنا ہے کہ ہائی پریمیم پر پیٹرولیم ڈویلپمنٹ لیوی کی شرح بڑھانے کی منظوری دی گئی ہے، عالمی مالیاتی فنڈ(آئی ایم ایف)کی شرط پرپیٹرولیم ڈویلپمنٹ لیوی کی شرح بڑھانے کی منظوری دی گئی ہے۔ ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ اجلاس میں ہائی اوکٹین پیٹرول پر لیوی کی شرح 50 روپے عائد کرنے کی منظوری دی گئی ہے اور ہائی اوکٹین پیٹرول پر16 نومبر سے 50 روپے لیوی عائد ہو جائے گی۔ ذرائع نے بتایا کہ اجلاس میں پیٹرولیم مصنوعات پر سیلز ٹیکس عائد کرنے سے متعلق سمری مؤخر کردی گئی ہے۔ ذرائع وزارت خزانہ کا کہنا ہے کہ ہائی اوکٹین پر 30 روپے پیٹرولیم ڈویلپمینٹ لیوی عائد تھی، آئی ایم ایف کی شرط پر ہائی اوکٹین پر 50 روپے لیوی عائد کرنے کی منظوری دی گئی ہے۔ ذرائع کے مطابق ہائی اوکٹین پر فل پٹرولیم ڈویلپمنٹ لیوی کی شرح عائد کرنے کی منظوری دی گئی ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.