پاکستانفیچرڈ پوسٹ

عمران خان سب سے جھوٹاترین انسان، سابق وزیراعظم کو کتنی گولیاں لگیں؟ وفاقی وزیر داخلہ راناثناء اللہ نے ایسا دعویٰ کر دیا کہ ملکی سیاست میں تھرتھرلی مچ گئی

واقعے کے ایک ایک لمحے کی ریکارڈنگ موجود ہے، ثابت ہوجائے جس شخص نے فائرنگ کی، اس کے علاوہ کوئی اور بھی تھا توآپ جوسزادیں قبول ہے

عمران خان سب سے جھوٹاترین انسان، سابق وزیراعظم کو کتنی گولیاں لگیں؟ وفاقی وزیر داخلہ راناثناء اللہ نے ایسا دعویٰ کر دیا کہ ملکی سیاست میں تھرتھرلی مچ گئی ۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ نے عمران خان کی گفتگو پر کہا ہے کہ یہ آدمی جھوٹ بول رہاہے، دعوے سے کہہ سکتاہوں اس کو 4 گولیاں نہیں لگیں۔ رانا ثنا اللہ کا کہنا تھاکہ یہ شخص بہت بڑا جھوٹا ہے، سمندر کی گہرائی کی پیمائش کی طرح اس کے جھوٹوں کا بھی اندازہ نہیں لگایاجاسکتا، اس شخص سے کوئی پوچھے تم 4سال وزیراعظم رہے، تمہیں 18 اور 900 قتل نظر نہیں آئے؟ تم نے 4 سال مخالفین کیخلاف جھوٹے کیسز بنائے۔ ان کا کہنا تھاکہ ایک پارٹی کے سربراہ ہونے کی وجہ سے اس کا جھوٹ لائیو چلایا جاتاہے، دعوے سے کہہ سکتاہوں اس کو 4 گولیاں نہیں لگیں، کوئی آزاد بورڈ بیٹھے تو اس کا جھوٹ پکڑا جائے گا، اس واقعے کے ایک ایک لمحے کی ریکارڈنگ موجود ہے، ثابت ہوجائے جس شخص نے فائرنگ کی، اس کے علاوہ کوئی اور بھی تھا توآپ ہمیں جوسزادیں قبول ہے۔

وفاقی وزیر داخلہ کا کہنا تھاکہ چیف جسٹس اپنی سربراہی میں بینچ بنا دیں، 900 اور 18 قتل کی انکوائری کرالیں، اس کے زخم کی بھی تحقیقات کرالیں، ان کے زمانے میں جتنی تحقیقات ہوتی رہی ہیں تو کیا یہ استعفیٰ دیکر انکوائری کراتا تھا؟ ان کا کہنا تھاکہ گجرات پولیس نے ملزم کو پکڑا، ویڈیو جاری کی ، کیا وہ میرے ماتحت ہیں؟ پنجاب حکومت ہمارے ماتحت ہے یا ان کے؟ رانا ثنا اللہ کا کہنا تھاکہ ہم نے پہلے سے یہ بات کی ہے اس واقعے کی جے آئی ٹی بننی چاہیے جس میں تمام ایجنسیوں کیسینیئرارکان ہونے چاہئیں، جےآئی ٹی اس واقعے کی صاف شفاف انکوائری کرے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.