پاکستانفیچرڈ پوسٹ

چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے سابق صدر آصف علی زرداری اور سابق وزیراعظم میاں نوازشریف کو ایسا چیلنج کر دیا کہ اتحادی حکومت میں کھلبلی مچ گئی

چیلنج کرتا ہوں نوازشریف کسی بھی سیٹ پر مجھ سے مقابلہ کرلے، الیکشن جیت کر دکھاں گا، سندھ میں بھی زرداری مافیا سے عوام کی جان چھڑواں گا

چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے سابق صدر آصف علی زرداری اور سابق وزیراعظم میاں نوازشریف کو ایسا چیلنج کر دیا کہ اتحادی حکومت میں کھلبلی مچ گئی ۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین اور سابق وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ چیلنج کرتا ہوں نوازشریف کسی بھی سیٹ پر مجھ سے مقابلہ کرلے، الیکشن جیت کر دکھاں گا، سندھ میں بھی زرداری مافیا سے عوام کی جان چھڑواں گا۔ انہوں نے فائرنگ واقعے سے متعلق قوم سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مجھ پر جو حملہ کیا گیا ہے اس کی تفصیل بعد میں بتاں گا، مجھے پتا چل گیا تھا کہ وزیرآباد یا گجرات میں نشانہ بنانے کی منصوبہ بندی کی گئی تھی۔

انہوں نے کہا کہ مارچ 6، 7کو ڈونلڈ لو پاکستانی سفیر کو دھمکی دیتا ہے کہ اگر عمران خان کو نہ ہٹایا گیا تو پاکستان کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑے گا، اگلے دن تحریک عدم اعتماد جمع کرا دی گئی،اور دیکھتے دیکھتے ارکان کی منڈی لگ گئی، حکومت تحریک عدم اعتماد ہارتی نہیں ہے، کیونکہ وسائل ہوتے ہیں، ہم پیسا بھی دے سکتے تھے، لیکن انہوں نے ناجائز پیسا استعمال کیا اور لوگ خرید لیے ، ہم نے فیصلہ کیا ہم عوام کا پیسا ضائع نہیں کریں گے۔ سب نے سمجھا کہ حکومت گرگئی تو مٹھائیاں بانٹی جائیں گی، لیکن ایسا نہیں ہوا، میں بشری بیگم کے ساتھ بیٹھا ہوا تھا ، میں نے سارے مناظر دیکھے، کہ یہ ہوا کیا ہے؟ 90 کی دہائی میں حکومتیں نکالی گئیں تو مٹھائیاں بانٹی گئیں، پھر جنرل مشرف نے مارشل لا لگایا تو پھر لوگوں نے مٹھائیاں بانٹیں، لیکن جنرل مشرف نے این آراو دیا اور یہ واپس آگئے ، پھرآکے کرپشن کی، پاکستان کا چار گناقرضہ بڑھ گیا۔

مجھے لوگوں نے ووٹ دیا کہ وہ ان سے تنگ تھے۔ پھر اسٹیبلشمنٹ ان کو واپس لے آئی، بیرونی سازش ہوتی ہے اور یہ واپس آجاتے ہیں۔ اسٹیبلشمنٹ کو یہ عادت پڑگئی تھی۔ عوام نے سوچا یہ یہی کرتے آئے ہیں اس لئیے عوام باہر نہیں نکلی۔ میں 26سال قبل پارٹی بنائی، لیکن میں عوام میں گیا اور عوام نے مجھے بڑی پذیرائی دی۔ گرمی انتہا کی تھی لیکن پھر بھی عوام باہر نکلی، ہم نے 25مئی کو لانگ مارچ کال دے دی،لیکن انہوں نے بیہمانہ تشدد کیا، گھروں میں جاکر لوگوں کو اٹھایا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.