پاکستان

صحافی ارشد شریف کی پوسٹمارٹم رپورٹ فراہم نہ کرنے پر درخواست سماعت کیلئے مقرر

سر میں بائیں جانب سے گولی لگی جس سے دماغ میں زخم ہوا، دوسری گولی کمر کے اوپر کے حصے میں دائیں جانب لگی: پوسٹمارٹم رپورٹ

اسلام آباد ہائی کورٹ میں مقتول صحافی ارشد شریف کی پوسٹ مارٹم رپورٹ فراہم نہ کرنے کے خلاف والدہ کی درخواست سماعت کے لیے مقرر کردی گئی۔

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس عامر فاروق پیرکو ارشد شریف کی والدہ کی درخواست کی سماعت کریں گے۔ خیال رہے کہ نجی ٹی وی چینل نے کینیا میں قتل کیے جانے والے صحافی ارشد شریف کی پوسٹ مارٹم رپورٹ حاصل کرلی ہے۔ پوسٹ مارٹم رپورٹ میں ارشد شریف کی موت کی وجہ ایک سے زائد زخم کو قرار دیا گیا ہے جب کہ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ارشد شریف کے سر میں بائیں جانب سے گولی لگی جس سے دماغ میں زخم ہوا، دوسری گولی کمر کے اوپر کے حصے میں دائیں جانب لگی، ارشد شریف کو کمرکے اوپر لگنے والی گولی سینے کے دائیں جانب سے ہی نکل گئی۔ رپورٹ میں بتایا گیا ہیکہ ارشد شریف کو لگنے والی دوسری گولی سے پھیپھڑے کو نقصان پہنچا، دونوں گولیاں درمیانی فاصلے سے جدید آتشیں اسلحہ سے چلائی گئیں۔ ارشد شریف کا پوسٹ مارٹم کرنے والی ٹیم نے مزید تحقیق کے لیے باڈی کے مختلف حصوں کے نمونے بھی حاصل کیے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.